(عمر اسلم) بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ( ن) نے تحریک التوا جمع کروادی، ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیت کہتی ہیں کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیل کرنے کی سوچ انتہائی افسوسناک، شرمناک اور چھوٹی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن کنول لیاقت ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی سوچ انتہائی افسوسناک، شرمناک اور چھوٹا قدم ہے, بحیثیت خاتون لیڈر بینظیر بھٹو کا نام پاکستان کے وقار کی علامت ہے اور ایک خاتون کے نام سے خوفزدہ ہو کر اس طرح کا اقدام کرنے سے معاشرے میں تشویش، اضطراب اور غم و غصہ پایا جاتا ہے اور قابلِ مذمت فعل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میری استدعا ہےکہ میری تحریک کو باضابطہ قرار دے کر ایوان میں بحث کی اجازت دی جائے۔