لاہور بار کے جنرل سیکرٹری اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

لاہور بار کے جنرل سیکرٹری اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)سیشن کورٹ میں پولیس انسپکٹر پر حملے اور مثل چھیننے کے الزام میں لاہور بار کے جنرل سیکرٹری، انسپکٹر بشیر نیازی، اس کے بیٹے اور 12 وکلا کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں انویسٹی گیشن برانچ پنجاب کے انسپکٹر منیر احمد کی مدعیت میں درج ہوا، مقدمے میں جنرل سیکرٹری لاہور بار ملک مقصود کھوکھر، انسپکٹر بشیر نیازی ،اس کا وکیل بیٹا، نامزد ہےجبکہ 9 سے 10 نامعلوم وکلاء کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے، مقدمے میں چوری، چھینا جھپٹی، سرکاری ملازم پر حملہ، دھمکیاں دینے اور 155 سی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

مدعی مقدمہ کے مطابق وہ دہشتگردی کے مقدمے میں انسپکٹر بشیر کی ضمانت کیلئے سیشن کورٹ میں پیش ہوا،جہاں انسپکٹر بشیر نیازی کی ایما پر اس کے وکیل بیٹے نے10 ساتھی وکلاء کے ساتھ اس پر حملہ کیا اور مثل چھین کر اس کی فوٹو کاپی کروائی۔

دوسری جانب وائس چیئرمین پنجاب بار نےسیکرٹری اوروکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت کی، ان کاکہناتھاکہ وکلاءآج صوبہ بھرکی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے جبکہ پنجاب بارکونسل کی آج صوبہ بھرکی ماتحت عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی کال دی گئی ہے،آج احتجاجاً عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ سیکرٹری لاہورباراوردیگروکلاء کے خلاف درج مقدمہ واپس لیاجائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer