زاہد چوہدری: جناح ہسپتال اورعلامہ اقبال میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز اور سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی تاخیر سے دوچار ہے۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق جناح ہسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز اور سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر معمول بن گیا ہے۔ ماہ مارچ کی تنخواہ تاحال ڈاکٹرز اور سٹاف کے اکاونٹس میں منتقل نہیں ہوسکی۔
ڈاکٹرز اور ملازمین کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تنخواہ کی ادائیگی تاخیر سے دوچار ہوتی ہے۔ جس کی وجہ اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ اور بنک انتظامیہ کی سست روی ہے لیکن اس مسئلے کو تاحال حل نہیں کیا جاسکا ہے۔