عمران یونس: گرمیاں آتے ہی ہوٹل ورکرز کی طرف سے فوڈ سیفٹی کٹ پہننے میں سستی کی شکایات، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے فوڈ سیفٹی کٹس نہ پہننے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دیں۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق موسم گرما کی آمد پر شہر کے مختلف ہوٹل ورکرز کی طرف سے فوڈ سیفٹی کٹس نا پہننے میں سستی کی عوامی شکایات پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے آپریشن ٹیموں کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ڈی جی نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ فوڈ ورکرز کو بالوں کو ڈھانپنے کے لیے ٹوپی، جسم پر اپرن پہننا لازم ہے۔ اور تیار کھانے کو چھونے والوں کے لیے ہاتھوں پر دستانے پہننا ہونگے. فوڈ ورکرز کا مکمل کٹ پہننا حفظان صحت کے اولین اصولوں میں سے ایک ہے۔
نورالامین مینگل کے مطابق فوڈ سیفٹی کٹس استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ کورسز میں فوڈ سیفٹی کٹس کی اہمیت اور ضرورت پر تربیت پہلے دی جا رہی ہے۔