ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی پولیس کی سیشن کورٹ میں موجیں

لیڈی پولیس کی سیشن کورٹ میں موجیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: لیڈی پولیس کی سیشن کورٹ میں من مانیاں،ڈیوٹی اوقات سے غائب ہو کر خواتین وکلا کے بار روم میں آ رام کر نے لگیں،وکلا نے ایڈمن جج تجمل شہزاد سے شکایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت کے گیٹس پر سکورٹی ڈیوٹی اور چیکنگ کی بجائےلیڈی پولیس اہلکارروں نےآرام کی نئی جگہ تلاش کرلی۔ خواتین وکلاکےبارروم کو اپنا نیا مسکن بنالیا جہاں اکثر لیڈی پولیس اہلکار آرام کرتی۔سیلفیاں بناتی رہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:غلطی کرنے پر چالان نہیں،تھپڑ پڑیں گے،وارڈنز اورڈولفن پولیس کا نیا طور طریقہ 

  دوسری جانب خواتین اہلکاروں کا آرام وکلا کو پسند نہ آیا اور ایڈمن جج کو شکایت لگادی۔ خواتین وکلا کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کوگیٹس پرڈیوٹی کرناچاہئے۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایڈمن جج نے ایس پی سٹی علی رضا کو غلفت کرنے والی لیڈی پولیس اہلکاروں کو کام پر لگانے کا حکم دیا۔