میرا گھر،میری جنت،مگر اب کیسے بنے گا؟

میرا گھر،میری جنت،مگر اب کیسے بنے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: شہریوں کیلئے گھر بنانا ہوا اب اور بھی مشکل، 1 ماہ کے دوران شہر میں بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوا زبردست اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے گھر کا حصول ہر شہری کا خواب اور اب اس خواب کی تعبیر ہوگی اور بھی مشکل کیونکہ 50 کلو سیمنٹ کی بوری 100 روپے مہنگی ہوکر5سو 45 سے 5 سو 75 روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔ 1 ہزار اینٹ کی قیمت میں بھی 5 سے 6 سو روپے تک کا اضافہ ہو گیا۔

علاوہ ازیں بجری 3 سے 4 روپے فی سکوائر فٹ اضافے کے بعد 60 سے 78 روپے فی اسکوائر فٹ کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔ جبکہ ریت کی ٹرالی کے دام بھی 5 سو روپے بڑھ گئے۔ سریا 15ہ روپے فی کلوگرام مہنگا ہوکر 85 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔   

یہ بھی ضرور پڑھیں:غلطی کرنے پر چالان نہیں،تھپڑ پڑیں گے،وارڈنز اورڈولفن پولیس کا نیا طور طریقہ 

  شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب پورا ہوسکے۔