ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بجلی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی جاری

 بجلی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی بجلی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی جاری ہے،  اس مہم کے تحت اب تک 101 ملازمین کو معطل کیا جا چکا ہے جبکہ10 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لیسکو کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق معطلی کی کارروائی میں نارتھ سرکل کے 11، سنٹرل سرکل کے 7، ایسٹرن سرکل کے 10، اوکاڑہ سرکل کے 2، ساؤتھ سرکل کے 4، شیخوپورہ سرکل کے 4، قصور سرکل کے 51، اور ننکانہ سرکل کے 12 ملازمین شامل ہیں۔ گرفتار کیے گئے ملازمین میں نارتھ سرکل کے 1، ایسٹرن سرکل کے 8 اور قصور سرکل کے 1 ملازم شامل ہیں۔

لیسکو کی اس مہم کا مقصد بجلی کے نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ کمپنی کا عوام اور صارفین کو یقین دلاتے ہوئے کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی اور اس معاملے میں کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔