ویب ڈیسک: مالاکنڈ کے نواحی علاقے قلنگی میں دریا میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔
افسوس ناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کے نواحی علاقے قلنگی میں اس وقت پیش آیا جب بچے دریائے سوات میں نہارہے تھے کہ دریا کے بے رحم موجوں نے تین بچوں کونگل لیا۔ مقامی لوگوں نے بچوں کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر بچے لاپتہ ہوگئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم نے واٹرسرچ آپریشن کاآغاز کیا مگر پانی کے بحاؤ میں اضافے کے سبب ریسکیواہلکاروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا ۔ آخری اطلاعات آنے تک ریسکیواہلکار اور مقامی رضاکار بچوں کی تلاش میں مصروف تھے مگر لاشیں برآمد نہ ہوسکی ۔
لاپتہ ہونیوالے بچوں میں ابوذر،افتاب اورحشام شامل ہیں، جن کی عمریں دس، بارہ اور چودہ سال کے درمیان ہیں۔