پٹرول کی قیمت میں اضافہ،  شہر کی سڑکوں پر پرانا دور پھر نظر آنے لگا

پٹرول کی قیمت میں اضافہ،  شہر کی سڑکوں پر پرانا دور پھر نظر آنے لگا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس : پٹرول مہنگا ہونے پر بچوں کا سکول آنا جانا بھی مشکل ہوگیا،شہری نے پوتے ،پوتیوں کو سکول لانے اور لے جانے کے لئے تانگہ جوت لیا۔
 شہر کی سڑکوں پر پرانا دور پھر نظر آنے لگا۔پٹرول کی قیمت میں اضافے کے باعث سکول کے بچے تانگے کی سواری استعمال کرنے لگے۔70 سالہ شہری نے پوتے اورپوتیوں کو سکول لانے اور لیجانے کے لئے تانگہ جوت لیا۔عاشق حسین کا کہنا ہے 30 سال تانگہ چلایا ۔دور بدل بدلا اور تانگے بند ہوگئے لیکن میں نے اپنا تانگہ سنبھال کر رکھ لیا تھا ۔اب پٹرول مہنگا ہونے پر پھر سے نکال لیا ہے ۔عاشق حسین نے دیگر شہریوں کو مشورہ دیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شکوے کرنے کی بجائے تانگہ لے لیں جو ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ جیب پر بھی بھاری نہیں پڑے گا۔