پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہوریوں کیلئے ایک اور بُری خبر

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہوریوں کیلئے ایک اور بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر ، لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے  کرائے بڑھا دیئے۔ 

ذرائع کے مطابق مختلف شہروں کے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں50سے200روپےتک اضافہ کردیا گیا، لاہورسےٹوبہ ٹیک سنگھ کا کرایہ 100 روپے اضافے سے 1300روپےہوگیا، لاہورسےعارف والا کاکرایہ200روپےاضافےکے بعد1600روپےہوگیا، انٹرسٹی چلنےوالی وینزورکشوں نےبھی کرایوں میں10سے20روپےاضافہ کردیا۔

 لاہورسےکراچی مختلف کمپنیوں کی اےسی سٹینڈرڈبسوں کےکرایوں میں200روپےاضافہ جبکہ لاہور سے ملتان ، ساہیوال ،اوکاڑہ ، لیہ ، گوجرانوالہ تک 50 سے 100 روپے تک کرایہ بڑھا یاگیا۔