مانیٹرنگ ڈیسک: ضلع مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ میں عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا 280 واں عرس مبارک آج سے شروع ہو گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری عرس کی 3 روزہ تقریبات کا افتتاح کریں گے، زائرین کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، عرس کے موقع پر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔تین روزہ عرس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، دور دراز علاقوں سے زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی تعطیل نہ ہونے کے سبب بینک اور کاروباری جگہیں کھلی رہیں گی۔