(ویب ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں راجن پور اور روجھان کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ جنرل قمر جاوید جاجوہ نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی مشکلات کے بارے میں دریافت کر کے انہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہرممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔