سب فنڈ ، سب اسکیمیں گجرات کی طرف

پرویز الٰہی،وزیر اعلی پنجاب،گجرات،سکیمیں،کابینہ،سٹی42
کیپشن: Pervez ilahi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)سب فنڈ ، سب اسکیمیں گجرات کی طرف ،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اپنے آبائی ضلع گجرات پر نوازشات،حلقہ این اے 68 کے لیے خزانوں کا منہ کھول دیا۔

گجرات میں روڈ سیکٹر کی 38 سکیمیں کابینہ کی منظوری کے بعد سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حصہ بنا دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر گجرات کے لیے پانچ ارب 32 کروڑ 45 لاکھ کی سکیموں کو ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا گیا۔ گجرات میں 104 کلو میٹر طویل روڈ ایکٹر کی 38 سکیمیں رواں مالی سال ہی فنڈنگ کر کے مکمل کی جائینگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سکیموں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ سے فنڈنگ کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ گجرات میں روڈ سیکٹر کی 28 سکیمیں محکمہ تعمیرات و مواصلات جبکہ دس سکیمیں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ مکمل کرے گا۔سکیموں میں نورا منڈیالا روڈ ، جلالپور جٹاں بائی پاس، جپو وال روڈ، لالہ موسیٰ دولت نگر روڈ، ملک پور تا رنگ پور روڈ کی تعمیر سمیت 38 سکیمیں شامل ہیں۔