کھانے کو ترسی سیلاب زدہ بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

کھانے کو ترسی سیلاب زدہ بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو
کیپشن: heart-wrenching video of flood-stricken child
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلاب نے ملک میں تباہی مچا دی،  جس سے کروڑوں لوگ  بے گھر ہوگئے  جو حکومتی امداد کے منتظر ہیں نہ اُن کے پاس کھانا نہ چھت،  ان  لمحات میں کئی ایسے دلخراش منظر سامنے  آئے  جنہیں دیکھ کر دل لرز جاتا اور آنکھوں سے بے ساختہ آنسو نکل  پڑتےہیں۔

پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب سے گزر رہا ہے، نصف سے زائد ملک ڈوبا ہوا ہے اور کروڑوں افراد متاثر ہیں جو جان سے گئے وہ تو ایک الگ المیہ ہے لیکن جو زندہ ہیں ان پر زندگی کتنی کٹھن ہوگئی ہے اس کو دیکھ اور سن کر دل لرزنے لگتا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں سے دل دہلانے اور آنکھیں نم کردینے والی ویڈیوز مسلسل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ایسی ہی ایک سیلاب متاثرہ علاقے سے یہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کھانے کو ترسی سیلاب زدہ  بچی ایک خالی پتیلی میں ہاتھوں سے نوالے بنا کر کھا رہی ہے جب کہ اس کے ہاتھ میں نہ روٹی ہے نہ پتیلی میں کچھ ہے، نہ جانے یہ بچی کب سے بھوکی ہے اور شاید اس کا یہ عمل لاشعوری طور پر بھوک مٹانے کی ایک کوشش ہے۔

 یہ ویڈیو انسانیت کا درد رکھنے والے افراد کیلئے کسی المیے سے کم نہیں جو دیکھتا ہے اس کی آنکھیں بچی سمیت سیلاب میں گھرے دیگر افراد کی بے بسی پر نم ہوجاتی ہیں ۔