ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا سیلاب سےمتاثرہ طلبہ کیلئے خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ

Shehbaz Sharif
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے طلبہ کےلیے خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے  متاثرہ علاقوں کے طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو بچانے کے لیے مراعات کا پیکج  تیار کرنے کی  ہدایت کردی۔ خصوصی پیکج کے تحت فیس معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلبہ کے لیے خصوصی وظائف دیے جائیں گے۔ پیکج کی تیاری ، عمل کے طریقہ کار کے لیے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کام شروع کردیا۔

تعلیمی اداروں میں سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیموں کے علاوہ میڈیکل کیمپس اور عارضی اسکول قائم کیے جائیں گے۔فیصلہ وزیر تعلیم رانا تنویرحسین کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔

اجلاس میں پیکج کی تیاری  کے لیے چیئرمین ایچ ای سی ،وی سیز اور وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام  نےشرکت کی۔  اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تعلیمی پیکج کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو مراعات دی جائیں گی۔

بریفنگ کے مطابق تعلیمی پیکج میں یونیورسٹی کی واجب الادافیسوں کی وصولی موخرکرنا شامل ہے۔سیلابی علاقوں میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام شروع کیاجائے گا۔

اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی فوری ضروریات  کو پورا کرنے کے لیے حصہ ڈالنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔خوراک، خیموں ، ادویات کی فراہمی، میڈیکل کیمپس کے قیام کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا  گیا۔