ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف قرض منظوری کےبعد ڈالرمزیدسستاہوگیا

Doller Stock exchange, interbank, IMF
کیپشن: Doller
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے مثبت اثرات کی صورت میں روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط ملنے پر پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔ آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2روپے25پیسے سستا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 216روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔

دوسری جانب آج صبح کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 252 پوائنٹس اضافے کے بعد 42603 ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔  انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 37 پیسے سستا ہوکر218روپے75 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔  انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 37 پیسے سستا ہوکر218روپے75 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔

واضح رہے کی  آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری  کے بعد سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان  کو گزشتہ روز   آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی  ساتویں اور آٹھویں قسط موصول ہوئی ہے۔پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے۔