ویب ڈیسک:مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مزید27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 191ہو گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایک، خیبر پختون خوا میں4اور سندھ میں15افراد چل بسے۔ اب تک سندھ میں سب سے زیادہ 422 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
سیلاب کے باعث بلوچستان میں 253، خیبر پختونخوا میں 264 اور پنجاب میں188 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 522 مرد،246خواتین اور399 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 87 افراد حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زخمی ہوئے۔ملک بھر میں اب تک زخمی ہونے والے افراد کی کل تعداد 3ہزار641 ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ پنجاب میں 2023 افراد زخمی ہوئے۔سندھ میں زخمی افراد کی تعداد 1101 تک جا پہنچی ہے۔بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے زخمى افراد کى تعداد 164 ہے،خیبر پختونخوا میں 327 جبکہ آزاد کشمیرمیں 21 زخمی رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر کے 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں 3لاکھ 72 ہزار 8 سو 23 گھر تباہ ہوئے۔ بارشوں اور سیلاب سے جزوى طور پر 7 لاکھ 33ہزار 536 گھروں کو نقصان پہنچا۔
ملک بھر میں 243 پلوں اور 173 دکانوں کو حالیہ بارشوں سے نقصان پہنچا۔ کل 5063 کلو ميٹر سڑک بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئیں۔7 لاکھ 31 ہزار سے زائد مویشیوں کا نقصان ہوا۔