ایکسپو سنٹر سے ویکسین لگوانے والے شہریوں کے لئے اہم خبر

vaccination center
کیپشن: vaccination center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیاں سخت کی گئیں تو شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے ایکسپو سنٹر امڈ آئی۔

 تفصیلات کے مطابق شہریوں کی تعداد بڑھنے سے ویکسین بھی ناپید ہوگئی،ایکسپو میں ویکسین کی پہلی ڈوز صرف سانئو ویک لگائی جارہی باقی تمام ویکسین ناپید ہوگئیں دوسری جانب بیرون ملک جانے والے افراد کو فائیزر کی بوسٹر ڈوز لگانے کا بھی آغاز ہوگیا۔
 شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے موبائل سم، پیٹرول اور سفر کیلئے بھی ویکسین کی پابندی لگا دی ہے، اس لیے وہ ویکسین لگوانے آئے ہیں اور کچھ شہریوں نے ٹائم نہ ملنے کا بہانہ بنایا اور کہا ٹائم نہیں مل رہا تھا اسلے آج کافی دن بعد ویکسین لگوانے آئے۔

چائینیز ویکسین لگوانے کے بعد بیرون ملک جانے والوں کو بھی ایکسپو سنٹر میں فائزر کی بوسٹر ڈوز لگنا شروع ہوگئی،اب شہری نیشنل بینک سے 1270 کا چالان جمع کروائیں اور وہی رسید دیکھا کر ایسکپو ویسکیسن سنٹر سے بوسٹر ڈوز لگوائیں،شہریوں کی جانب سے بوسٹر ڈوز لگنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیاں سخت کرنا ایک چھا اقدام ہے لیکن دوسری طرف انتظامیہ کو ویسکیسن کی دستیابی کو بھی یقینی بنانا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویسکیسن لگانے کا ٹارگٹ بھی حاصل ہوسکے۔ دوسری جانب ایکسپو سنٹر انتظامیہ کے مطابق دو تین دنوں میں انہیں دیگر ویکسین کا سٹاک موصول ہو جائے گا۔