(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات کے لئے رولنمبر سلپس جاری کر دیں،ایسوسی ایٹ ڈگری 2021 پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 24 ستمبر،ایسوسی ایٹ ڈگری 2020 پارٹ ون اور ٹو کے سپلیمنٹری امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات دینے والے طلباء کی رولنمبر سلپس اپ لوڈ کر دی ہیں،ایسوسی ایٹ ڈگری 2020 پارٹ ون اور ٹو کے سپلیمنٹری امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری 2021 پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 24 ستمبر سے شروع ہوں گے،ایسوسی ایٹ ڈگری کے عملی امتحانات 11 اکتوبر سے ہوں گے۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق پرائیوٹ امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپس ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ ریگولر امیدوار رولنمبر سلپس کے لئے متعلقہ کالج رابطہ کریں۔