کورونا کے مریضوں کی زندگیوں کو سنگین خطرہ

کورونا کے مریضوں کی زندگیوں کو سنگین خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری : کورونا کے مریضوں کی زندگیوں کو سنگین خطرہ. جان بچانے والے انجکشن ایکٹیمرا کا سٹاک ختم۔مہنگا ہونے پر ریمڈیسیور   انجکشن حکومت نے خریدنا بند کردیا، لواحقین اور مریض خوار ہونے لگے ۔

 رپورٹ کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کورونا کے سیریس مریضوں کو نہ ایکٹیمرا انجکشن مل رہے ہیں اور نہ ہی ریمڈیسیور۔ یہ دونوں انجکشن کورونا کے  زندگی اورموت سے جنگ لڑ رہے مریضوں کی آخری امید سمجھے جاتے ہیں تاہم سرکاری اسپتالوں میں ریمڈیسیور انجکشن ناپید ہیں جبکہ حکومت نے اسے مہنگا ہونے کی وجہ سے خریدنا بند کردیا ہے جبکہ ایکٹیمرا انجکشن مارکیٹ میں دستیاب نہیں حتی کہ بین الاقوامی دوا ساز کمپنی روش کے پاس بھی انجکشن ایکٹیمرا کا سٹاک میسر نہیں.جس پر سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل سیریس مریض اور ان کے لواحقین انجکشن نہ ملنے پر خوار ہونے لگے ہیں۔ اورکورونا کے سیریس مریضوں کی زندگی بچانے والا انجکشن مریض خود خریدنے پر مجبورہوگئے ہیں۔