سٹی 42: ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہوگئی ہے۔ 2ہزار 501 سی سی کی حامل مرسیڈیز بینز اے ایم جی G63 فرسٹ حبیب موداربہ کے نام رجسٹرڈ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔ 2ہزار 501 سی سی کی حامل مرسیڈیز بینز اے ایم جی G63 فرسٹ حبیب موداربہ کے نام رجسٹرڈ ہوئی ہے۔ جس کی مجموعی قیمت 13 کروڑ 80 لاکھ روپے بیان کی گئی ہے جبکہ 53 لاکھ 81 ہزار790 روپے رجسٹریشن فیس بحق سرکار جمع ہوئی ہے۔ گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے موداربہ کمپنی نے کسی پرکشش نمبر کی بجائے ڈیڑھ ہزار روپے کے عوض گاڑی کے ماڈل کی مناسبت سے AEG 063 نمبرحاصل کیا ہے۔