(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ناک کی سرجری کروا لی، ان کی ناک بگ باس 14 میں زخمی ہوگئی تھی۔
راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 3 منٹ سے زائد دورانیے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بگ باس 14 میں کنٹسٹنٹ جیسمین بھسین اور بھارتی سنگھ کے درمیان جھگڑے کے دوران راکھی ساونت کی ناک پر چوٹ لگ جاتی ہے۔
ویڈیو میں راکھی ساونت کہتی ہیں کہ میں ڈاکٹر کے پاس آئی ہوں، بگ باس 14 میں میری ناک پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد اکثر درد رہتا تھا،
راکھی ساونت نے ویڈیو میں یہ بھی دکھایا ہے کہ کامیاب سرجری کے کچھ روز بعد وہ دوبارہ ڈاکٹر جتیشن شیٹھی سے ملتی ہیں اور اپنی ناک کے حوالے سے ڈاکٹر کو آگاہ کرتی ہیں۔
View this post on Instagram
راکھی ساونت نے ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ میری ناک بگ باس 14 میں زخمی ہو گئی تھی، مجھے کافی درد ہوا لیکن ایک سے دو لوگوں کے علاوہ کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا، ڈاکٹر جتیشن شیٹھی نے میری ناک کا علاج کیا اور اب میں بہت خوش ہوں, راکھی ساونت نے دعائیں کرنے والے مداحوں اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔