ویب ڈیسک : معروف کامیڈین عمر شریف کی طبعیت اچانک ناساز ہو گئی ہے۔ سٹیج اور ٹی وی کے نامور کامیڈین کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں انہیں ویل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
عمر شریف نے برسوں ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں جو آج ان کے لیے دعا کی اپیل کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمرشریف کو دیگر بیماریوں کے ساتھ یاداشت کی خرابی کا مسئلہ بھی درپیش ہے ۔ یکدم انکی یاداشت غائب ہوجاتی ہے اور پھرواپس آجاتی ہے عمر شریف کے مداح اپنے پسندیدہ کامیڈین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔