غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کو ریگولر کرنےکیلئےجرمانوں کاتعین کردیاگیا

 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کو ریگولر کرنےکیلئےجرمانوں کاتعین کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دی پنجاب کمیشن فار ریگولیشنز آف ار ریگولر ہاؤسنگ سکیمز ترامیمی آرڈیننس2021جاری ، محکمہ بلدیات نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کو بذریعہ کمیشن ریگولر کرنےکے قوانین میں نو اہم نکات پر ترامیم کرالیں ۔
 منظور شدہ ترامیم کے مطابق پبلک پارکس اور اوپن ایریا نہ چھوڑنےپراراضی کی موجودہ ٹیبل کے مطابق دوگنا قیمت بطور جرمانہ وصول ہوگا ،20فیصد سے زائد ایریا خالی نہ چھوڑنے والی سکیموں کو خلاف ورزی پر قانونی حیثیت کی متحمل نہ ہوسکیں گی ۔ قبرستان نہ دینے والی سکیموں کو بھی مزید چھوٹ دینے کی ترمیم منظور کرلی گئی  ہے ۔ قبرستان سکیم کے باہر پانچ کلومیٹر کی حدود میں دینا ہوگا یا اراضی کے مساوی دوگنا جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔ عوامی مفاد کی جگہوں کو نہ چھوڑنے پر تین گنا موجودہ ریٹ پر اراضی کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔