ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کاپاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل  کو روکنے کا فیصلہ

ن لیگ کاپاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل  کو روکنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ(ن)کا پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اٹھارٹی بل  کو روکنے کا فیصلہ،اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ،اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بل کے قانونی اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور حکمت عملی تجویز کرے گی .

 تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت ویڈیولنک اجلاس میں فیصلہ  کیا گیا کہ  میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا راستہ روکنے کے لئے پارلیمنٹ سمیت تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائیں گے ، صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نےکہاکہ میڈیا کی تمام نمائندہ تنظیموں نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کیا ہے ۔پی ایم ڈی اے ایک کالا قانون ہے، ہر فورم پر روکیں گے جبکہ نام  نہاد قانون کی تیاری میں متعلقہ فریقین سے مشاورت نہیں ہوئی، نہ ہی تجاویز اور آرا لی گئیں ۔انہوں نےکہاکہ حکومت کا مقصد قانون سازی یا امور کو بہتر بنانا نہیں، میڈیا کو اپنا تابع فرمان بنانا ہے جبکہ صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لیاگیا، نہ ہی ان کی رائے اس کالے قانون کی تیاری میں شامل ہے ۔یہ کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہاررائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا۔