ویب ڈیسک: کورونا کی چوتھی لہر، مزید 101 افراد انتقال کرگئے ۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.63فیصد رہی
این سی او سی کی جانب سےجاری تازہ اعدادو شمار کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 559 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63ہزار 678ہوگئی۔ جبکہ کورونا سے مزید 101 افراد انتقال کرگئے ۔اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 637کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.63فیصد رہی
Statistics 1 Sep 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) September 1, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 53,637
Positive Cases: 3559
Positivity % : 6.63%
Deaths : 101
پنجاب میں اب تک 11 ہزار 915 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 910، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 988، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 698 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار 738، اسلام آباد میں 99 ہزار 516، بلوچستان میں 32 ہزار 248، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 228 اور سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 62 ہزار 402، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 919 ہو گئی ہے۔
لاہور میں کورونا سے مزید 39 افراد جان کی بازی ہارگئے، کوروناکے639 نئے کیسز رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح10.6فیصد ریکارڈ کی گئی