ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

74 سرکاری ملازمین نوکری سے فارغ

74 سرکاری ملازمین نوکری سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے نے 74 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا، پی آئی اے انتظامیہ نے تفصیلات جاری کر دیں۔

پی آئی اے میں احتسابی عمل میں تیزی، پی آئی اے ایچ آر کی جانب سے اگست کے سزا اور جزا کے اعداد و شمار جاری اگست 2020 میں 74 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا گیا، ان ملازمین پر جعلی تعلیم اسناد رکھنا، فرائض سے غفلت، املاک کو نقصان پہنچانا، رشوت ستانی، سمگلنگ اور منشیات کا استعمال ثابت ہوئے، 4 ملازمین کی تنزلی جب کہ 11 دیگر کو مختلف انضباتی سزائیں بھی دی گئیں، اس کے ساتھ ہی 17 ملازمین کو اعلی کاردگی پر تعریفی اسناد اور 5 کو نقد انعام بھی دیا گیا۔

اس سے قبل جون میں 41 اور جولائی میں 62 ملازمین کو برخاست کیا جاچکا ہے۔ترجمان  پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے میں احتسابی عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ ادارے کو کالی بھیڑون سے پاک کیا جاسکے۔ عرصے سے التوا کا شکار انکوائریاں اور تحقیقات کو جلد مکمل کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے میں فرائض سے غفلت اور  جرائم میں ملوث عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔ اور ان پر کاروائی پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کا کلیدی حصہ ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer