(رضوان نقوی)پنجاب ریونیو اتھارٹی نےاگست میں 8ارب 60کروڑ روپے سیلز ٹیکس جمع کر لیا, پی آر اے نے کرونا صورتحال کے باوجود گزشتہ سال کی نسبت 39 فیصد زائد ٹیکس وصولی کی۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نےسروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کئے گئے محصولات کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے- پی آراے حکام کے مطابق اگست میں 8ارب 60کروڑ روپے سیلز ٹیکس جمع کیا ہے- پی آر اے نے کرونا صورتحال کے باوجود گزشتہ سال کی نسبت 39 فیصد زائد ٹیکس جمع کیا ہے۔ کرونا وائرس کے پیش نظر بیس سے زائد سروسز پر حکومت نے ٹیکس کی شرح 16% سے کم کر کے 5فیصد کر دی تھی -پی آر اے حکام کے مطابق اگست میں اب تک کی ریکارڈ وصولی کی ہے۔
-چیئرمین پی آر اے زین العابدین ساہی نےآفیسرز کو زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر سراہتے ہوئےسالانہ اہداف پورے کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کولیکشن میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے-پی آراے حکام کے مطابق پی آر اے کے قیام سے لے کر اب تک کی یہ اگست کی سب سے زیادہ کولیکشن ہے۔