(حسن علی)شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو سستا ہو گیا تاہم فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافے کے باعث انڈے 2 روپے فی درجن مہنگے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کےباعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔سرکاری نرخ نامے میں زندہ مرغی پانچ روپے کمی کے بعد 111 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 7 روپے کمی کے بعد 161روپے فی کلو کی دوبارہ پہلی قیمت پر آگیا۔ فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافہ کر دیا گیا اور فارمی انڈے دو روپے اضافے کے بعد 124 روپے فی درجن مقرر کر دئیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی قیمت میں کمی پر زندہ مرغی 5 روپے کمی کے بعد 111 روپے کلو فروخت ہوئی، مرغی کا گوشت 7 روپے کمی کے بعد 161 روپے کلو مقرر تھا، قبل ازیں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت نے ٹرپل سنچری بنالی تھی۔ برائلر کی رسد میں بہتری پر قیمت میں اتار چڑھاو ہورہی ہے۔
قبل ازیں برائلرکی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس سے مرغی کا گوشت 17 روپےفی کلو مہنگا ہوا، زندہ مرغی 12 روپےاضافے کے بعد 116 روپے جبکہ برائلر گوشت 17 روپے اضافےکے بعد 168 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی تھی۔شہریوں کا کہناتھاکہ حکومت کی جانب سےمرغی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے اقدمات کیے جائیں تاکہ عام شہری کو ریلیف مل سکے۔مرغی کے گوشت میں کمی کی اہم وجہ برائلر رسد میں بہتری ہے کیونکہ رسد اس قدر بہتر ہوگی قیمت میں کمی کاموجب بنے گی۔