ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پولیو سے متاثر8ماہ کا بچہ جاں بحق

پنجاب میں پولیو سے متاثر8ماہ کا بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کی باز پرس شروع ہوگئی، پولیو مہم کا ہدف حاصل نہ کرنے والے کٹہرے میں آگئے، ڈی ڈی ایچ او راوی ٹاؤن کوغفلت برتنے پر تبدیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیو ویکسی نیشن کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگیا، سنگین صورتحال کے باوجود صرف 86 فیصد بچوں کو ویکسی نیشن دی جاسکی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی زیر صدارت اجلاس میں کارکردگی بہتر بنانےکے لئے متعلقہ حکام کو وارننگ جاری کردی گئی،چھ اضلاع نے دیئے گئے ٹارگٹ کا 100 فی صد پورا کیا، پولیو مہم میں 94 فیصد بچوں کو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان نے لاہور، ڈی جی خان، حافظ آباد، چنیوٹ کے سی ای اوز کو وارننگ جاری کردیا،لاہور نے ٹارگٹ کا 86 فی صد حاصل کیا، پولیو کیس آنے پر متعلقہ ٹیم بمعہ ویکسی نیٹر معطل ہو گی، ڈی ڈی ایچ او راوی ٹاؤن غفلت برتنے پر تبدیل کر دیاگیا جبکہ ڈی جی خان میں ٹیموں کے وزٹ نہ کرنے کی شکایت موصول ہوئیں۔
سیکرٹری صحت محمد عثمان کا کہناتھا کہ 16 ہزار بچوں کے والدین نے پولیو ویکسین سے انکار کیا،15 ہزار 994 بچوں کو کور کیا جائیگا، پولیو مہم میں کام کرنا کسی پر احسان نہیں، ذمہ داری ہے، غفلت اور لاپرواہی کی گنجائش نہیں رہی، پولیو کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں پولیو کے مزید 2کیس سامنے آگئے، پولیو کیس ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں رپورٹ ہوئے، ڈیرہ غازی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر آٹھ ماہ جبکہ بہاولپور میں پولیو سے متاثر بچے کی عمر 13سال ہے،نئے کیسز کے بعد پنجاب میں رواں سال پولیو کے شکار بچوں کی تعداد 8ہوگئی ہے۔

غازی خان میں متاثرہ بچے کے دونوں ہاتھ اور پاؤں متاثر ہوئے تھے جو کہ وفات پا چکا ہے جبکہ بہاولپور میں متاثرہ بچے کی دائیں ٹانگ متاثر ہوئی ہے، دونوں بچوں کا تعلق متوسط دیہاتی گھرانے سے ہے،ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer