(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے 9 اسسٹنٹ رجسٹرارز کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار بہادر علی خان نے 9 اسسٹنٹ رجسٹرارز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار محمد الیاس خان کا کریمنل برانچ ملتان بنچ سے پرنسپل سیٹ، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد حنیف خان ملتان بنچ سے پرنسپل سیٹ مینجمنٹ اینڈ آپریشن برانچ، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد صادق کا ملتان بنچ سے پرنسپل سیٹ پر مینٹی ننس برانچ، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اقبال کا ملتان بنچ سے پرنسپل سیٹ پر سکیورٹی برانچ تبادلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار غلام مرتضی کا پرنسپل سیٹ سکیورٹی برانچ ملتان بنچ بلڈنگ برانچ، اسسٹنٹ رجسٹرار لیاقت علی کا بہاولپور بنچ سے پرنسپل سیٹ، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد صدیق کا پرنسپل سیٹ اکاؤنٹس برانچ سے پروکیورمنٹ برانچ، اسسٹنٹ رجسٹرار ابوالحسن علی احمد کا پروکیورمنٹ برانچ سے اکاWنٹس برانچ، اوراسسٹنٹ رجسٹرار خالد نذیر علوی کا پرنسپل سیٹ سے جے اینڈ ایم برانچ سے پروٹوکول ون برانچ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تبدیل ہونیوالے تمام اسسٹنٹ رجسٹرارز کو 4 ستمبر تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے تبادلوں کیلئے سفارش کروانیوالے جوڈیشل افسروں کا ریکارڈ بنانے کی ہدایت کردی، تقرر و تبادلے کیلئے کروائی گئی ہر سفارش جوڈیشل افسروں کے سروس ریکارڈ میں درج کی جائے گی۔ جوڈیشل افسروں کی جانب سے کرائی گئی سفارشیں ان کے آئندہ کیلئے سروس ریکارڈ کا حصہ سمجھی جائیں گی۔
جوڈیشل افسروں کی محکمانہ ترقی کے وقت ان کے سروس ریکارڈ میں درج سفارشوں کو منفی طور پر سمجھا جائے گا، محکمانہ ترقی کے وقت جوڈیشل افسروں کی سابقہ کروائی گئی سفارشیں ان کی پروموشن میں بھی رکاوٹ بن سکتی ہیں۔