مال روڈ (علی اکبر) پنجاب حکومت اپنی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی، کل 90 شاہراہ قائد اعظم پر ہوگی، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت محکموں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پنجاب حکومت کی دوسالہ کارکردگی کے حوالے سے خطاب کریں گے، صوبائی وزراء، سیکرٹریز اور متعلقہ حکام بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ دو سال میں صوبے کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کیا، پنجاب کو بہتر سے بہترین بنانے کے سفر کا آغازکردیا، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے میں اور میری ٹیم دن رات کام کر رہے ہیں، عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے شہروں کے دورے کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مختصر ترین مدت میں ریکارڈ پالیسیاں اور قوانین منظور کرائے، ہر محکمے کی اوور ہالنگ کی جارہی ہے، سرکاری امور میں بہتری لارہے ہیں، ہماری پالیسی میرٹ اورشفافیت ہے، کسی کو انحراف کی اجازت نہیں دیں گے, صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے.
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ موثر پالیسیوں کے تحت کورونا کا پھیلاؤ رکا ہے,محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے, اپوزیشن نے کورونا سمیت ہر نازک موقع پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی اورآج اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں۔