’’ماضی کی حکومت کے ہر منصوبہ میں کرپشن کی کہانی ہے‘‘

’’ماضی کی حکومت کے ہر منصوبہ میں کرپشن کی کہانی ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کے ہر منصوبہ میں کرپشن کی کہانی ہے، تحریک انصاف نے ایک سال میں ن لیگ کی 30 سالہ کرپشن عوام کے سامنے بے نقاب کر دی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ صرف الزامات لگا رہی ہے، ن لیگ کی کرپشن عوام کے سامنے ہے، شریف خاندان اور ان کے بچوں نے قومی خزانہ سے اپنی جیب بھری۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ایک سالہ حکومت میں کسی کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ ایوان وزیراعلیٰ کے اخراجات میں کمی کی گئی ہے اور سی ایم کا کوئی کیمپ آفس نہیں۔

میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک کوئی قرضہ نہیں لیا، صنعتی شبعہ میں انڈسڑی پالیسی دی گئی ہے جبکہ 20 ہزار ایکڑ پر اکنامس زون بنا جارہا ہے۔ پنجاب سمال انڈسڑی اور کاٹیج انڈسڑی کے لیے سہولت دی جا رہی ہیں جبکہ کاروبار کرنے کے لیے ایک لاکھ سے 30 لاکھ تک کا قرضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں ایک ہزار ڈاکٹر کی اسامیاں پر گئی ہیں جبکہ 18 ہزار ہیلتھ ورکرز کو بھرتی کیا گیا ہے اس طرح تین سو کنسلٹنٹ بھرتی کریں گے جبکہ نو سرکاری ہستپال بھی قائم کئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شبعہ میں نئی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ اساتذہ کے تقرر و تبادلہ کے لیے ای پالیسی متعارف کروائی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں اساتذہ کے تقرر و تبادلہ کیلئے سالانہ چار سے پانچ ارب کی رشوت دی جاتی تھی۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت غریب کے لیے جلد راش کارڈ متعارف کرائے گی۔