اسلامی سال1441 ہجری کا آغاز، یوم عاشور 10ستمبر کو ہوگا

اسلامی سال1441 ہجری کا آغاز، یوم عاشور 10ستمبر کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نئے اسلامی سال1441 ہجری کاآغاز، آج یکم محرم الحرام، یوم عاشور 10ستمبر بروز منگل کو ہوگا، محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں ڈی جی اوقاف، خطیب داتا دربار رمضان سیالوی، ڈائریکٹر موسمیات محمد اجمل شاد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ماہ محرم الحرام 1441 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہوا، لاہور سمیت گردونواح میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تاہم دیگر شہروں میں رویت کی شہادتیں موصول ہونے پر مفتی منیب الرحمان نے محرم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

ایوان اوقاف کی بلڈنگ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ڈی جی اوقاف و مذہبی امور سید طاہر رضا بخاری نے کی، اجلاس میں  رویت ہلال کمیٹی کے اراکین خطیب داتا دربار مولانا رمضان سیالوی، مفتی انتخاب احمد، مولانا غلام مصطفیٰ ثاقب، علامہ حسین اکبر ساقی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مفتی انتخاب احمد نوری اور ڈائریکٹر موسمیات اجمل شاد سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

 ڈی جی اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات تھے مگر مطلع ابر آلود ہونے کے باعث لاہور سمیت گردونواح میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں۔  اس دوران پاکستان کے دیگر شہروں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد کراچی سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے محرم کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا، چاند نظر آنے کے بعد یوم عاشور 10 ستمبر کو ہوگا۔

 اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی و کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔     

Sughra Afzal

Content Writer