اے ایس ایف خاتون اہلکار کو بھارتی گانے پر رقص کرنا مہنگا پڑگیا

اے ایس ایف خاتون اہلکار کو بھارتی گانے پر رقص کرنا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک:ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی خاتون اہلکار کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل، اے ایس ایف حکام نے تمام افسرو ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کے ڈانس نے تو کبھی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے بھارتی گانوں پر رقص نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی،لیکن اے ایس ایف انتظامیہ نے اہلکاروں کی موج مستی کو روکنے کا فیصلہ کر لیا، سیکورٹی فورس کی خاتون اہلکار کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں اے ایس ایف کی خاتون اہلکار  کےسر پر پاکستانی پرچم والی ٹوپی رکھی تھی اوروہ بھارتی گانے پر ڈانس کر رہی تھی،اس کے علاوہ خاتون اہلکار نے اے ایس ایف کا یونیفارم بھی زیب تن کیا ہوا تھا۔اے ایس ایف انتظامیہ نے واقعے کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ آ ئند اے ایس ایف کا کوئی بھی افسر یا ملازم اپنی قابل اعتراض ویڈیوز یا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کرے گا، خلاف ورزی کرنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer