(قذافی بٹ) گرین پاکستان کی مہم کا آغاز، پورے ملک میں اربوں درخت لگانے کی مہم وزیراعظم عمران خان آج لاہور سے شروع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں ائیروکیریا کے دو پودے لگا کر گرین پاکستان مہم کا آغاز کریں گے۔ گرین پاکستان مہم کے لیے تمام انتظامات پی ایچ اے کرے گا۔ گرین پاکستان مہم کے تحت ملک بھر میں اربوں درخت لگائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گرین پاکستان بنانا تحریک انصاف کی حکومت کے منشور میں شامل ہے۔