ملک اشرف:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز کا بطورحاضرسروس جج آج آخری روز، سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب چوہدری محمد نواز کل ریٹائر ہوجائیں گے،نئے جج کے نام کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد نواز3مئی 1958 کو گجرات میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی،بی اے ایل بی کرنے کے بعد گجرات سے وکالت کا آغاز کیا، چار اگست 1988 کو ایڈیشنل سیشن جج کی حیثیت سے عدلیہ جوائن کی اور 10فروری2014ءکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پائی،سیشن جج چوہدری محمد نواز 60سال کی عمر پوری ہونے پر2 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔
چوہدری محمد نواز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور اور سپیشل جج انٹی کرپشن ڈی جی خان بھی2 مرتبہ تعینات رہ چکے ہیں ۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب کی خالی ہونے والی آسامی پر تاحال کسی کی تعیناتی نہیں کی گئی۔لاہورہائیکورٹ نے تین سیشن ججز کے نام پنجاب حکومت کو بھجوائے، تاحال کسی کی منظوری نہیں ہوئی۔