ملک اشرف : پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 71ججزنے تربیتی کورس مکمل کرلیا، 27ایڈیشنل سیشن ججزاور 44سول ججز شامل، ڈائریکٹرجوڈیشل چودھری محمد سلیم کا کہنا تھا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے تربیتی کورسز انتہائی ضروری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز نے سات روزہ تربیتی کورس مکمل کرلیا۔ کورس مکمل کرنے والے ججز کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیاگیا،اور تعریفی اسناد بھی دیں گئیں۔ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چوہدری محمد سلیم کاکہناتھا کہ ججزکی استعدادکاربڑھانے کیلئے کورسزکروا ئے جاتے ہیں۔ ججز کا تربیتی کورس مکمل کرنا ملک کے لئے خوش آئندہ ہے۔
تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی رانا عارف علی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تربیتی کورس مکمل کرنیوالے ججز میں لاہور اورفیصل آباد سمیت دیگراضلاع کے ججز بھی شامل تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہورافتخارالنبی،انجم ممتازملک، ایڈیشنل سیشن جج گل عباس،عامر منیرمغل،شہبازحسین اورمحمد نعیم ،سول جج لاہورغلام شبیر،حمیراتوصیف اورعمرحیات جاوید کورس کرنیوالوں میں شامل تھے۔