ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بری خبر، اورنج لائن ٹرین منصوبے کو بریک لگ گئی

لاہوریوں کیلئے بری خبر، اورنج لائن ٹرین منصوبے کو بریک لگ گئی
کیپشن: City42 - Orange Line Train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) لاہوریوں کے لئے بری خبر، اورنج لائن ٹرین منصوبے کو بریک لگ گئی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اورنج لائن ٹرین سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کے آڈٹ کا واضح اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ منصوبے ایسے ہیں جو سفید ہاتھی بنے ہوئے ہیں۔ ایسے منصوبوں پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ میگا پراجیکٹس میں صحت، تعلیم کے پیسے لگا دیئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں کرپشن اور گھپلے ہیں۔  کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ان منصوبوں کا آڈٹ کروایا جائے گا۔

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ لاہور میٹرو بس اور میٹرو اورنج لائن ٹرین، راولپنڈی اور ملتان کے میٹرو پراجیکٹس کا آڈٹ ہوگا۔

فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا کہ ان میگا پراجیکٹس کو کرپشن سے پاک کر کے ہی اگلا فیصلہ کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer