اوسی:سونا چاندی کیا کرینگے پیار میں,سونے جیسے گن ہیں میرے یار میں. پیار کی کوئی حد ہے نا عمر , 11 بچوں کی ماں نے 9 بچوں کے باپ سے عدالت پہنچ کر پسند کی شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جھول کے رہائشی پریمی رانی اور چیتن عدالت میں پیار کے بندھن میں بندھ گئے ۔11بچوں کی ماں 43سالہ رانی بھیل نے 9 بچوں کے باپ 45 سالہ چیتن سے شادی کرلی ۔
پریمی جوڑا تحفظ کے لئے جام صاحب پریس کلب پہنچ گیا۔رانی کو سابقہ شوہر نے گیارہ بچوں کی پیدائش پر گھر سے نکال دیا تھا۔چیتن نے رانی کو اپنے گھر میں پناہ دیکر بیوی بچوں میں رکھا اور پیار کر بیٹھا۔
عمر رسیدہ پریمی جوڑے نے آئی جی سندہ , ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔