ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

 کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا : گوجرانوالہ میں فلائی اوور پرڈنگہ پھاٹک کے قریب کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق 24 سالہ مصطفے کی لعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان نجی ہاوسنگ سوسائٹی کا رہائشی تھا۔ 

ریسکیو زرائع کے مطابق ڈور پھرنے سے نوجوان کی گردن پر گہرا کٹ لگا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مصطفے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ 

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود شہر میں پتنگ بازی عروج پر ہے، پولیس پتنگ بازی کو روکنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔