ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موجودہ اور 92ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت

موجودہ اور 92ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا باقاعدہ آغاز قریب آرہاہے تو پاکستانی قوم نے قومی ٹیم کی جیت کے امکانات جاننے کےلئے 92 کے ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم سے موجودہ قومی کی کنڈلیاں ملانا شروع کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق 92 کے کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے بھی ایشیا کپ بھارت جیتا تھا اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا ہے۔92ءکے ورلڈکپ سے پہلے بھی ہمارا ایک فاسٹ بولر انجرڈ ہوگیا تھا اور اس بار بھی ہمارا ایک فاسٹ بولر انجرڈ ہے۔ 92ءکے ورلڈ کپ میں بھی قومی ٹیم کے کپتان کے نام میں 9 حروف تھے یعنی عمران خان اور بابر اعظم کے نام میں بھی 9 حروف ہیں۔ 92ءکے ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان غیر شادی شدہ تھے اور پاکستان ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم بھی غیر شادی شدہ ہیں۔ 92ءکے ورلڈکپ سے پہلے بھی پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھی اور اب بھی قومی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔