شاہد سپرہ : مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر بجلی چوری میں ملوث نکلیں۔
تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران سابق ایم پی اے کے گھر میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ ایکسیئن میکلورڈ روڈ ڈویژن امجد ناگرہ کا کہنا ہے کہ سابق رکن اسمبلی ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہی تھیں۔ سٹریٹ لائٹ کے ذریعے ڈائریکٹ تار لگائی گئی۔
امجد ناگرہ نے مزید کہا کہ بجلی چوری کرنے پر کنکشن منقطع کر دیا گیا۔ سابق ایم پی اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کروایا جائیگا۔