مریم نواز کی رابطہ عوام مہم کا این اے123 شاہدرہ سے آغاز ہو گیا

Maryam Nawaz, Lahore, PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی پر استقبال کے لئے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں عوام سے براہ راست رابطہ کی مہم کا آج باقاعدہ آغاز کر دیا۔

مریم نواز آئندہ  بیس دن کے دوران لاہور میں سات بڑے جلسوں میں شرکت کریں گی، اس کے علاوہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں کے ہمراہ وزٹ بھی کریں گی۔

مریم نواز نے اپنی رابطہ عوام مہم کے آغاز کے حوالہ سے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں آج شام لکھا کہ "قائد کی واپسی کی تیاریوں کی نگرانی کے لیے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے میرے دورے آج سے شروع ہوں گے انشاء اللہ! این اے 123 شاہدرہ آج رات!"

مریم نواز نے لاہور کی سیاست میں اپنی پہلی عوامی رابطہ مہم سنہ 2017 میں چلائی تھی جب ان کے والد اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو پاناما پیپرز میں نام آنے کا بہانہ بنا کر پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی علیل والدہ کو فیملی کی سیاست اور وقار بچانے کے لئے ضمنی انتخاب لڑنا پڑٓ تھا۔ اس ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز عملاً شریک نہیں ہو سکی تھیں اور انتخابی مہم مریم نواز نے چلائی تھی۔ ستمبر 2017 میں ہونے والا یہ مشکل ضمنی الیکشن بیگم کلثوم نواز  ایک بھاری اکثریت  سے جیت گئی تھیں جیت گئی تھیں۔ اس ضمنی الیکشن کیمپین کے بعد مریم نواز 2018 کے عام انتخابات کی کیمپین میں شریک نہیں تھیں کیونکہ اس وقت وہ جیل میں قید تھیں۔ اس کے بعد اب چھ سال بعد وہ لاہور میں عوامی رابطہ مہم کے لئے کل رہی ہیںْ۔