چاکلیٹ  کے حیران کن طبی فوائد

چاکلیٹ  کے حیران کن طبی فوائد
کیپشن: chocolate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چاکلیٹ نہ صرف ذائقے سے بھر پور ہوتی ہے بلکہ اس میں بے شمار فوائد بھی موجود ہوتے ہیں۔ خاص طور پر ڈارک چاکلیٹ کے طبی فوائد تو حیران کن ہیں،چاکلیٹ دماغ کو متحرک کرنے، دماغی کمزوریوں کے خلاف جدوجہد، آپ کو زیادہ چوکس اور بہتر طرز فکر کے ساتھ ساتھ کھانسی کی روک تھام اور تناؤ سے بھی نجات دلاتی ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق چاکلیٹ کھانے سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جس میں خوشی کے ہارمونز کا ریلیز ہونا، موڈ کا قدرتی طور پر خوشگوار ہونا اور سر درد جیسی شکایت کا فوری علاج سر فہرست ہے۔ ناشتے میں چاکلیٹ کھانے سے اس کے فوائد میں اضافہ ہو جاتا، ناشتے میں چاکلیٹ کے استعمال کے سبب انسان دن بھر چاک و چوبند اور خوشگوار موڈ میں رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چاکلیٹ کی دو اقسام ہیں، بلیک اور ڈارک (براؤن)  چاکلیٹ، ماہرین کا کہنا ہے کہ براؤن چاکلیٹ دماغ میں ’سیروٹونین‘ نامی مادہ پیدا کرتی ہے جس سے ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے، چاکلیٹ بے چینی اور ذہنی تناؤ میں 70فیصد تک کمی لاتی ہے۔

براؤن چاکلیٹ دل کے امراض کی روک تھام کے لیے بھی نہایت مددگار ثابت ہوتی ہے، اس کے استعمال سے فالج کے حملے کے خدشات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ چاکلیٹ انسولین کی سطح کو متوازن اور قلب کے نظام کو صحت مند اور متحرک رکھتی ہے۔