ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹائون شپ ،تھانے میں شکایت کرنے پر نشئیوں کا انوکھا بدلہ،پا رک کے درخت ہی کاٹ ڈالے

 ٹائون شپ ،تھانے میں شکایت کرنے پر نشئیوں کا انوکھا بدلہ،پا رک کے درخت ہی کاٹ ڈالے
کیپشن: Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)ٹائون شپ بی ون پارک میں نامعلوم افراد نے پارک کو اجاڑ دیا، رات کی تاریکی میں متعدد سایہ دار اور گھنے درخت کاٹ دیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹائون شب بی ون بلاک میں انوکھا واقعہ،نشئیوں کے خلاف تھانے میں شکایت لگانے پر  نشئیوں نے علاقے کا پارک اجاڑ دیا،ٹائون شپ بی ون بلاک پارک کے متعدد گھنے اور سایہ دار درخت رات گئے کاٹ دیے گئے۔

علاقہ مکینوں کا ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہاں رات گئے تک پارک میں نشہ کیا جاتا ہے جس کی درخواست متعلقہ تھانہ میں بھی دی،تھانے درخواست دینے پر پارک کے متعدد درختوں کو رات گئے کاٹ دیا گیا،تمام درخت گھنے اور سایہ دار تھے،ہم نے 12 سال کی محنت کے بعد یہ پارک تیار کیا ، اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ پولیس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔