یورپی کارمیکر ''واکس ویگن'' اور'' سکوڈا'' کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اعلان

Volkswagen and Škoda cars plant in Pakistan
کیپشن: Volkswagen / Škoda
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف یورپی  کارمیکر ''واکس ویگن'' اور'' سکوڈا''  پاکستان میں پلانٹ لگائیں گے۔
یورپئین کار میکرز نے پاکستانی صارفین کا رحجان بھانپ لیا، اب شہری مقبول ترین '' واکس ویگن'' اور ''سکوڈا'' کی سواری سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پریمئیر موٹرز لمیٹڈ نے  حب بلوچستان میں واکس ویگن اور سکوڈا کا اسمبلی پلانٹ نصب کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی سیڈان کارز اور ایس یو ویز پاکستانی صارفین کے لئے تیار کی جائیں گی۔

معاہدے کے مطابق 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے 30ہزارسالانہ کاریں تیار کی جائیں گی۔ اس حوالےسے سکوڈا موٹرز کے ایک وفد نے پراگ میں پاکستانی سفیر سے مذاکرات بھی کئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer