بارش کب ہو گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

بارش کب ہو گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( کومل اسلم) لاہور کا موسم خشک اور گرم ،سورج اور بادلوں میں بھی وقفے وقفے سے آنکھ مچولی جاری رہا۔

شہرمیں سورج کی تیزکرنوں نے گرمی بڑھادی،درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی  جبکہ  ہوا میں نمی کاتناسب84 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیشگو ئی  کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر کا موسم خشک اور گرم رہے گا سورج اور بادلوں میں بھی وقفے وقفے سے آنکھ مچولی جارہے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 30 فیصد بارش کے امکانات بتائے جارہے ہیں، فضا میں سموگ کا تناسب 158 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے  24 گھنٹوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔