ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی موجیں ختم، اب مفت بجلی نہیں ملے گی

Govt Employees electricity
کیپشن: LESCO
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: وفاقی حکومت نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کے افسران و ملازمین سے مفت بجلی کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ فری یونٹس کی بجائے تنخواہوں میں اضافی ادائیگیوں کی تجاویز دے دی گئیں۔

وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں پاور سیکٹر کے تمام افسران و ملازمین کو عہدے کے مطابق فری بجلی کی سپلائی دی جا رہی ہے۔ جس میں گریڈ 1 سے لیکر 21 تک کے افسران و ملازمین فری بجلی کی سپلائی سے مستفید ہو رہے ہیں تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کمپنیوں کے سربراہان کی جانب سے فری یونٹس ختم کرنے کی تجاویز پر فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

فری یونٹس کی بجائے تنخواہوں میں اضافی ادائیگی کرنے کی تجاویز دے دی گئیں، واضح رہے کہ لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں میں ملازمین کو فری یونٹس سپلائی دی جاتی ہے، ملازمین کو ہر ماہ ایک سو پچاس سے لیکر 2 ہزار یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے۔