ویب ڈیسک : وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبہ میں غفلت کا نتیجہ بھگت رہے ہیں جبکہ وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہناہے کہ مہنگائی پرقابوپانا صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبہ میں غفلت کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔ زراعت اور پیداوار پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تاکہ خودکفیل ہوں۔ ہم گندم، چینی، دالیں، گھی درآمد کر رہے ہیں۔ غریب لوگوں کو آٹا،چینی اور گھی میں براہ راست سبسڈی دیں گے۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی ترقی، پیداواری لاگت بڑھانے کے لیےاقدامات کر رہے ہیں۔ مڈل مین بہت منافع کماتا ہے، ایڈمنسٹریشن میں خامیاں ہیں۔ 10سے12چیزوں پراسٹڈی کے بعد انتظامی طور پر کارروائی کریں گے۔ کسان کو فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ پنجاب سمیت پورے ملک کے ہرگھرانے کو صحت کارڈ دیئے جائیں گے۔ 30سال کی کوتاہیوں کی وجہ سے ہمارا انحصار امپورٹ پر رہا۔
وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مہنگائی پرقابوپانا صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے۔ ہم طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ حکومت نےمہنگائی میں کمی کیلئےاقدامات کیے ہیں۔وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فوڈ سکیورٹی پراب فوکس کر رہے ہیں۔ آج پنجاب میں ایک ہزار 950روپے فی من گندم ریلیزکررہے ہیں۔ سندھ کےگوداموں میں ابھی تک گندم پڑی ہوئی ہے۔سندھ میں سرکاری گوداموں سے گندم ریلیزنہیں کی گئی۔
حکومت گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کررہی ہے۔ انتظامیہ کو گرانفر وشوں کیخلاف اقدامات کا ٹاسک دیا ہے۔